ہفتہ 1 مارچ 2025 - 17:30
سید حسن نصر اللہ اور دیگر شہداء نے ہمیں عزت اور استقامت کا درس دیا

حوزہ / ایران کے شہر ماہان کے امام جمعہ نے کہا: اللہ تعالیٰ نے مؤمن کو اپنی تذلیل کی اجازت نہیں دی ہے۔ سید حسن نصراللہ اور دیگر شہداء کی شہادت نے ہمیں عزت اور استقامت کا درس دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، شہر ماہان کے امام جمعہ حجت‌الاسلام مختار آبادی نے اپنے خطبہ جمعہ میں عزت اور مقاومت کو اسلامی اصولوں کا بنیادی حصہ قرار دیتے ہوئے کہا: اللہ تعالیٰ نے مؤمن کو اپنی تذلیل کی اجازت نہیں دی ہے۔ سید حسن نصراللہ اور دیگر شہداء کی شہادت نے ہمیں عزت اور استقامت کا درس دیا ہے۔

انہوں نے امام رضا علیہ السلام کی روایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ماہِ شعبان کے آخری ایام میں استغفار، تلاوت قرآن اور کثرت سے توبہ کرنی چاہیے۔

شہر ماہان کے امام جمعہ نے کہا: ماہِ مبارک رمضان، امام زمانہ (عج) کا مہینہ ہے اور ہمیں اس مہینے میں عبادت اور تقربِ الٰہی کی طرف متوجہ ہونا چاہیے۔

حجت‌الاسلام مختار آبادی نے مزید کہا: مومن کی عزت و وقار اسلام کا ایک اہم اصول ہے اور رہبر انقلاب کے مطابق، "ہم دشمنوں کی دھمکیوں کے سامنے مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ عزتمند قوم ہی ترقی اور سلامتی حاصل کرتی ہے"۔

انہوں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: دشمن ہمارے معاشرے میں شکوک اور اختلافات پیدا کرکے ہمیں مقاومت کے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن ماضی کے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ دشمنوں سے مذاکرات کا نتیجہ صرف انہیں امتیازات دینے کی صورت میں ہی نکلا ہے۔ لہٰذا، ہمارا راستہ مقاومت کا راستہ ہے۔

امام جمعہ ماہان نے اپنے خطاب کے دوران سید حسن نصراللہ کی تشییع کے موقع پر رہبر معظم انقلاب کے ایک پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "سید حسن نصراللہ، یہ عظیم مجاہد اور مقاومت کے پیشوا، آج عزت کی بلندیوں پر ہیں"۔

انہوں نے کہا: جو شخص عزت کے ساتھ زندگی گزارے گا، وہ دنیاوی اور اخروی سعادت حاصل کرے گا۔ امام حسین علیہ السلام نے اپنی شہادت سے عزت کو اوج پر پہنچایا۔ ہمیں ان شہداء کے راستے پر چلتے ہوئے ظلم اور ستم کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha